تھل جیپ ریلی:چوتھے روز نیزہ بازی کے دلچسپ مقابلے

  تھل جیپ ریلی:چوتھے روز نیزہ بازی کے دلچسپ مقابلے

ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ اور ڈی پی او کی شرکت، کھلاڑیوں کی مہارت کو سراہا

 مظفرگڑھ (سٹی رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے وژن کے مطابق گیارہویں تھل ڈیزرٹ جیپ ریلی کے چوتھے روز ثقافتی سرگرمیوں کے سلسلے میں نیزہ بازی کے دلچسپ مقابلوں کا انعقاد کیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ عثمان طاہر جپہ نے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) سید غضنفر علی شاہ کے ہمراہ بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔ دونوں افسران نے نیزہ بازی کے مقابلے دیکھے اور کھلاڑیوں کی مہارت کو سراہا۔ اس موقع پر شائقین کی بڑی تعداد بھی موجود تھی، جنہوں نے روایتی کھیل سے بھرپور لطف اٹھایا۔ ڈپٹی کمشنر عثمان طاہر جپہ نے کہا کہ تھل جیپ ریلی کے انعقاد کا مقصد خطے کی ثقافت، روایتی کھیلوں اور سیاحتی مقامات کو ملکی و بین الاقوامی سطح پر متعارف کرانا ہے ۔ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ریلی کے ساتھ ثقافتی سرگرمیوں کا انعقاد بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...