تھل جیپ ریلی، ڈپٹی کمشنر کا حفاظتی اور انتظامی انتظامات کا جائزہ

  تھل جیپ ریلی، ڈپٹی کمشنر کا حفاظتی اور انتظامی انتظامات کا جائزہ

ریسکیو، اور پولیس اہلکاروں کو ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے الرٹ رہنے کی ہدایت

  کوٹ ادو (ڈسٹرکٹ رپورٹر،نامہ نگار ) گیارہویں تھل جیپ ریلی کے چوتھے روز بھی ریسنگ مقابلوں کا سلسلہ بھرپور جوش و خروش کے ساتھ جاری رہا۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر کوٹ ادو محمد جواد حیدر شاہ نے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر منصور قمر اور اسسٹنٹ کمشنر چوک سرور شہید ملک محمد اقبال لانگ کے ہمراہ ریسنگ ٹریک پر پہنچ کر مقابلوں کا افتتاح کیا اور فلیگ آف کرتے ہوئے گاڑی کو ریس کے لیے روانہ کیا۔ ڈپٹی کمشنر نے ریسنگ ایونٹ کے دوران سیکیورٹی اور انتظامی امور کا جائزہ لیا، جبکہ ریسکیو 1122 کوٹ ادو اور سول ڈیفنس کی جانب سے کیے گئے حفاظتی انتظامات، ایمرجنسی رسپانس، ریسکیو سہولیات اور دیگر انتظامات بھی چیک کیے ۔ انہوں نے متعلقہ افسران اور عملے کو ہدایت کی کہ ریسنگ مقابلوں کے دوران کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تمام ضروری انتظامات مکمل رکھے جائیں اور ریسکیو و سول ڈیفنس کا عملہ ہمہ وقت الرٹ رہے تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے کی صورت میں فوری کارروائی یقینی بنائی جا سکے ۔ انہوں نے کہا کہ تھل جیپ ریلی محض کھیلوں کا مقابلہ نہیں بلکہ ضلع کوٹ ادو کی ثقافت، سیاحت اور مثبت تشخص کو ملکی و بین الاقوامی سطح پر اجاگر کرنے کا اہم ذریعہ ہے ۔ اس ایونٹ میں ملک بھر سے نامور ریسرز، ڈرائیورز، نیویگیٹرز اور شائقین کی شرکت ضلع کوٹ ادو کے لیے باعثِ اعزاز ہے ۔ ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ریلی میں شریک ڈرائیورز، نیویگیٹرز اور شائقین کو محفوظ ماحول اور بہترین سہولیات فراہم کرنا ہے ۔ اس مقصد کے لیے ضلعی انتظامیہ، پولیس، ریسکیو 1122، سول ڈیفنس اور دیگر متعلقہ محکمے باہمی رابطے اور مکمل ہم آہنگی کے ساتھ فرائض انجام دے رہے ہیں۔ 

 

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...