پنجاب ٹیچرز یونین کوٹ ادو کے ضلعی عہدیداران کا حتمی اعلان
کوٹ ادو (ڈسٹرکٹ رپورٹر ) پنجاب ٹیچرز یونین ڈسٹرکٹ کوٹ ادو کے ضلعی عہدیداران کا حتمی اعلان کردیا گیا، جس کے مطابق ظفر اقبال قریشی ضلعی صدر منتخب ہوگئے ۔
اس سلسلے میں پنجاب ٹیچرز یونین ڈسٹرکٹ کوٹ ادو کا اہم اجلاس ضلعی صدر ظفر اقبال قریشی کی زیر صدارت منعقد ہوا، جس میں مہمان خصوصی چیئرمین خالد حسین خان گرمانی، تحصیل سرپرست لعل خان گرمانی اور پنجاب ٹیچرز یونین پنجاب کے مرکزی سینئر وائس چیئرمین امام دین ملک نے شرکت کی۔ اجلاس میں مشاورت کے بعد ضلعی عہدیداران کا حتمی اعلان کیا گیا، جس کے مطابق ظفر اقبال قریشی ضلعی صدر، خالد حسین خان گرمانی چیئرمین، چوہدری غلام رسول اور سلطان محمود نائب صدور، حافظ محمد اسلم گشکوری سینئر نائب صدر، عمران اصغر ہانس، میاں وجاہت علی پنوار، شاہد یاسین اور قاری عبدالرشید نائب صدور، حافظ محمد اسلم ضلعی جنرل سیکرٹری،جبکہ عنصر عباس ضلعی ایڈیشنل جنرل سیکرٹری مقرر کیے گئے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments