صحت مند معاشرے کیلئے بیماریوں سے آگاہی ناگزیر، شائستہ زیبا
ملتان(لیڈی رپورٹر )لائنز کلبز انٹرنیشنل ڈسٹرکٹ 305-N1 کی ڈسٹرکٹ چیئرپرسن شائستہ زیبا کی زیر نگرانی بستی لنگریال ٹاہلی والا میں ہیپاٹائٹس کیمپ اور آگاہی مہم کا انعقاد کیا گیا۔
اس مہم کا بنیادی مقصدخواتین میں ہیپاٹائٹس جیسے موذی مرض کے حوالے سے شعور اجاگر کرنا اور انہیں بیماری سے بچاؤ، بروقت تشخیص اور طبی معائنے کی اہمیت سے آگاہ کرنا تھا۔اس موقع پر خواتین کو ہیپاٹائٹس کے پھیلاؤ کی وجوہات، احتیاطی تدابیر اور مرض سے محفوظ رہنے کے طریقوں کے بارے میں معلومات فراہم کی گئیں۔ شائستہ زیبا نے کہا کہ صحت مند معاشرے کی تشکیل کے لیے عوام میں بیماریوں سے متعلق آگاہی اور بنیادی طبی سہولیات کی فراہمی ناگزیر ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments