علامہ اقبال کی شاعری حب الوطنی سے عبارت،پروین نیاز

علامہ اقبال کی شاعری حب الوطنی سے عبارت،پروین نیاز

ملتان (لیڈی رپورٹر)صدر انجمن تجارت، ملازمت نب نے کہا ہے کہ شاعر مشرق، مصور پاکستان ڈاکٹر علامہ محمد اقبال جیسی عظیم شخصیات کبھی نہیں مرتیں بلکہ ان کے افکار اور پیغام ہمیشہ زندہ رہتے ہیں۔

ان کی تعلیمات ہمارے لئے مشعل راہ ہیں۔ اقبال نے نوجوان نسل کو خودی، خود اعتمادی، بلند حوصلے اور عملی جدوجہد کا درس دیا، جس پر عمل کرکے ہم ایک کامیاب معاشرہ تشکیل دے سکتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے انجمن تجارت، ملازمت و زراعت پیشہ خواتین کے زیر اہتمام شاعر مشرق ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کے یوم ولادت کے سلسلے میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔تقریب میں طالبات نے تقاریر اور علامہ اقبال کی منتخب نظمیں پیش کرکے انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔ 

اس موقع پر پروین نیاز نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اقبال کی شاعری بچوں اور بڑوں سب کو مخاطب کرتی ہے اور انسان کو خواب غفلت سے بیدار کرکے اپنی ذمہ داریوں کا احساس دلاتی ہے ۔ ہمیں اعلیٰ اخلاق و کردار اپناتے ہوئے اپنی تہذیب و ثقافت کی پاسداری اور اقبال کے پیغام کو عملی زندگی کا حصہ بنانا چاہیے ۔انیلہ عبید نے کہا کہ علامہ اقبال کی شاعری نوجوان نسل میں خود اعتمادی، حب الوطنی اور آگے بڑھنے کا جذبہ پیدا کرتی ہے ۔ ہمیں اقبال کے افکار کو نئی نسل تک پہنچانے اور ان کے تصور خودی کو سمجھنے کی ضرورت ہے ۔ فرزانہ کوثر نے کہا کہ علامہ اقبال کا پیغام علم کے ساتھ عمل کی اہمیت کو اجاگر کرتا ہے ۔ محض تعلیم حاصل کرنا کافی نہیں بلکہ علم کو اپنی عملی زندگی میں اپنانا اور مثبت کردار ادا کرنا بھی ضروری ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...