نئے کاروباری افراد تیار کرنا ترجیحات میں شامل،شفیق پتافی

نئے کاروباری افراد تیار کرنا ترجیحات میں شامل،شفیق پتافی

برآمدات میں اضافے کیلئے قابل عمل تجاویز سامنے لائی جائیں،اجلاس سے خطاب

ملتان (لیڈی رپورٹر)ایوان تجارت و صنعت ملتان کی ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس صدر ایوان ڈاکٹر شفیق خان پتافی کی زیرصدارت منعقد ہوا، جس میں سینئر نائب صدر اظہر ممتاز ٹیپو، نائب صدر شیخ عبدالوہاب، سیکرٹری جنرل محمد شفیق اور ارکان ایگزیکٹو کمیٹی میاں فضل الٰہی شیخ، ندیم احمد شیخ، خواجہ ریاض صدیقی، حماد احمد میاں، ڈاکٹر اسلم، اورنگزیب عالمگیر، شیخ عمران ارشد، شیخ طاہر امجد، نواب عاطف اشفاق، میاں حسین احمد فضل ، حافظ طارق بشیر اور حسن اقبال نے شرکت کی، جبکہ بلال احمد شیخ آن لائن شریک ہوئے ۔اجلاس میں سابقہ اجلاس کی کارروائی کی توثیق کی گئی۔ صدر ایوان ڈاکٹر شفیق خان پتافی نے کمیٹیوں کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کنوینیئرز اور ارکان کو خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ تمام کمیٹیوں نے اکتوبر میں بھرپور سرگرمیاں انجام دیں اور عملی کام کے ساتھ سیکھنے کے بھی مواقع ملے ۔

نومبر میں اس سے زیادہ مؤثر اور نتیجہ خیز اقدامات کئے جائیں گے تاکہ ایوان کی سرگرمیوں کا دائرہ وسیع اور کاروباری برادری کو حقیقی فائدہ پہنچایا جاسکے ۔انہوں نے بتایا کہ 12 نومبر کو اسٹیٹ بینک آڈیٹوریم میں ایکسپورٹر کانفرنس جنوبی پنجاب منعقد ہوگی، جس میں خطے کے مختلف چیمبرز آف کامرس اور ویمن چیمبرز کے صدور شرکت کریں گے ۔ ایکسپورٹرز اور چیمبرز کے صدور کی خصوصی کانفرنس بھی ہوگی، جبکہ پی سی جی اے اور چیمبر آف سمال ٹریڈرز کو بھی دعوت دی جائے گی۔ اس کا مقصد کاروباری و صنعتی مسائل پر مشترکہ لائحہ عمل مرتب کرنا اور برآمدات کے فروغ کے لئے قابلِ عمل تجاویز سامنے لانا ہے ۔ڈاکٹر شفیق خان پتافی نے کہا کہ ایوان کی ترجیحات میں نئے کاروباری افراد اور انٹرپرینیورز تیار کرنا بھی شامل ہے ۔ نوجوانوں کو کاروبار کی جانب راغب کرنے ، رہنمائی فراہم کرنے اور روزگار کے نئے مواقع پیدا کرنے کے لیے عملی اقدامات کئے جائیں گے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...