تعلیمی اداروں میں خوف سے پاک ماحول ضروری،ظفرا قبال

تعلیمی اداروں میں خوف سے پاک ماحول ضروری،ظفرا قبال

بچوں کے حقوق کا تحفظ، مثبت رویوں کو فروغ دیا جائے ،نزہت پروین ،نویدہ نورین

ملتان (لیڈی رپورٹر) پنجاب مانیٹرنگ اینڈ امپلیمنٹیشن یونٹ کے زیر اہتمام بچوں کے تحفظ اور صنفی بنیاد پر تشدد کی روک تھام کے حوالے سے تربیتی سیشن پیکٹا ملتان میں منعقد ہوا، جس کا مقصد تعلیمی اداروں میں بچوں کے لئے محفوظ اور سازگار ماحول کی فراہمی کے سلسلے میں محکمہ تعلیم کے افسروں کو جدید معلومات اور عملی رہنمائی فراہم کرنا تھا۔تربیتی سیشن میں ماسٹر ٹرینر نویدہ نورین نے شرکاء کو بچوں کے تحفظ کے بنیادی اصولوں، حقوق، تشدد کی مختلف اقسام، صنفی امتیاز اور ایسے واقعات کی روک تھام کے لئے مؤثراقدامات سے آگاہ کیا۔منیجر پی ایم آئی یو رانا ظفر اقبال نے کہا کہ بچوں کا تحفظ صرف والدین نہیں بلکہ اساتذہ، تعلیمی منتظمین اور معاشرے کے ہر فرد کی مشترکہ ذمہ داری ہے ۔ تعلیمی اداروں میں ایسا ماحول فراہم کرنا ضروری ہے جہاں بچے بلاخوف و خطر تعلیم جاری رکھ سکیں اور ان کی عزت نفس سمیت تمام حقوق کا تحفظ یقینی بنایا جائے ۔ چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی ملتان نُزہت پروین نے بھی سیشن کا دورہ کیا اور تربیتی سرگرمیوں کا جائزہ لیتے ہوئے اس اقدام کو خوش آئند قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ بچوں کے حقوق کا تحفظ، ان کے ساتھ مثبت رویوں کا فروغ اور تعلیمی اداروں میں تشدد سے پاک ماحول کی فراہمی محکمہ تعلیم کی اہم ذمہ داریوں میں شامل ہے ۔ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ایلیمنٹری میل راؤ شمشاد نے تربیتی سیشن کے فوکل پرسن کے فرائض انجام دیئے۔ پروگرام میں ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرز میل و فی میل، سٹی و صدر کے علاوہ 35 اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسرز نے شرکت کی اور بچوں کے تحفظ سے متعلق اہم امور پر تربیت حاصل کی۔ اس موقع پر ڈائریکٹر پبلک انسٹرکشنز (ڈی پی آئی) ایلیمنٹری سمینہ ظفر اور پرنسپل پیکٹا سیف الاسلام سیفی بھی موجود تھے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...