میپکو:لائن سٹاف کیلئے سیفٹی اقدامات تیز،زیروٹالرنس پالیسی نافذ
بجلی لائنوں پر کام سے قبل حفاظتی تقاضے پورے کرنے ،تحفظ کے آلات ،ٹولز کی مکمل جانچ پڑتال کی ہدایت،کام سے قبل پرمٹ ٹو ورک حاصل کیاجائے ، ملک یعقوب احمد
ملتان (خصوصی رپورٹر)ملتان الیکٹرک پاور کمپنی (میپکو) بہاولپور سرکل میں بجلی کی لائنوں کی مرمت و بحالی کے دوران لائن سٹاف کی قیمتی جانوں کے تحفظ اور بجلی کے حادثات کی روک تھام کے لئے حفاظتی اقدامات کا سلسلہ جاری ہے ۔سپرنٹنڈنگ انجینئر آپریشن میپکو بہاولپور سرکل ملک یعقوب احمد کی ہدایت پر ایڈیشنل ایکسین سیفٹی/سی ٹی سی بہاولپور عامر انصاری نے ایس ڈی او خانقاہ طلحہ خان کے ہمراہ خانقاہ سب ڈویژن کے زیر انتظام 11 کے وی کینال اور وسیب فیڈرز پر کریش مینٹی نینس پروگرام کے تحت جاری مرمتی و دیکھ بھال کے کاموں کا جائزہ لیا۔اس موقع پر لائن سٹاف کی جانب سے بجلی کی لائنوں کی مرمت اور دیکھ بھال کے دوران اختیار کئے گئے حفاظتی اقدامات کا معائنہ کیا گیا۔
انہوں نے موقع پر موجود عملے کے ذاتی حفاظتی آلات اور ٹولز اینڈ پلانٹس کی جانچ پڑتال بھی کی اور جائزہ لیا کہ لائن سٹاف دورانِ ڈیوٹی حفاظتی سامان کا درست استعمال کر رہا ہے یا نہیں۔عامر انصاری نے لائن سٹاف کو ہدایت کی کہ بجلی کی لائنوں پر کام شروع کرنے سے قبل تمام حفاظتی تقاضے پورے کئے جائیں اور کسی بھی مرحلے پر جلد بازی یا غفلت کا مظاہرہ نہ کیا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ سسٹم کی مرمت، دیکھ بھال، درختوں کی شاخوں کی کٹائی اور لائنوں کی کلیئرنس کے دوران انسانی جانوں کا تحفظ اولین ترجیح ہونا چاہیے ۔انہوں نے مزید ہدایت کی کہ ہر قسم کے کام سے قبل باقاعدہ پرمٹ ٹو ورک حاصل کیا جائے۔ ، متعلقہ لائنوں کی درست شناخت، بجلی کی فراہمی بند ہونے کی تصدیق، ارتھنگ اور حفاظتی آلات کا استعمال یقینی بنایا جائے ۔ لائن سٹاف حفاظتی لباس، ہیلمٹ، سیفٹی بیلٹ، دستانوں اور دیگر منظور شدہ حفاظتی سامان کے استعمال کو اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داری کا لازمی حصہ بنائے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments