گٹکا فروشوں کیخلاف گرینڈ آپریشن شروع

گٹکا  فروشوں  کیخلاف  گرینڈ  آپریشن  شروع

کوٹ چٹھہ میں فوڈ اتھارٹی کے چھاپے ، 1500سے زائد گٹکے کے ساشے برآمد، مالک کے خلاف مقدمہ درج ،گٹکا دکان میں خفیہ مقامات پر چھپایا گیا تھاگٹکے کی خرید وفروخت پر پابندی عائد کررکھی، استعمال منہ گلے کے کینسر سمیت متعدد مہلک بیماریوں کا سبب، بلا امتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی، راجہ منصور

ڈیرہ غازیخان (ڈسٹرکٹ رپورٹر)ڈی جی خان کوٹ چٹھہ میں پنجاب فوڈ اتھارٹی کا پان شاپ پر چھاپہ، 1500 سے زائد ممنوعہ گٹکا ساشے برآمد، مالک کے خلاف مقدمہ درج،ممنوعہ گٹکا فروخت کرنے والوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی، ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی راجہ منصور احمدتفصیلات کے مطابق ڈیرہ غازی خان کے علاقے کوٹ چٹھہ میں پنجاب فوڈ اتھارٹی نے کارروائی کرتے ہوئے بھاری مقدار میں ممنوعہ گٹکا برآمد کر لیا پان شاپ سے مختلف برانڈز کے 1500 سے زائد گٹکا ساشے قبضے میں لے کر مالک کے خلاف مقدمہ درج کروا دیا گیا ۔پنجاب فوڈ اتھارٹی نے گٹکے کی خرید و فروخت پر صوبہ بھر میں پابندی عائد کر رکھی ہے ،پنجاب فوڈ اتھارٹی کی فوڈ سیفٹی ٹیم نے ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشنز کی سربراہی میں کوٹ چٹھہ میں ایک پان شاپ پر چھاپہ مارا، جہاں ممنوعہ گٹکا خفیہ مقامات پر چھپا کر رکھا گیا تھا۔ کارروائی کے دوران مختلف برانڈز کے 1500 سے زائد گٹکا ساشے برآمد کرکے قبضے میں لے لئے گئے ، جبکہ دکان مالک کے خلاف مقدمہ درج کروا دیا گیا،ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی راجہ منصور احمد کے مطابق گٹکے کا استعمال منہ اور گلے کے کینسر سمیت متعدد مہلک بیماریوں کا سبب بن سکتا ہے ۔ انہوں نے شہریوں سے گٹکے کے استعمال سے اجتناب کرنے کی اپیل کرتے ہوئے واضح کیا کہ ممنوعہ گٹکا فروخت کرنے والوں کے خلاف بلاامتیاز کاروائیاں جاری رہیں گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...