بجلی چوروں ،ڈیفالٹرز کو کوئی رعایت نہیں دی جائیگی، ایکسین
بجلی چوری کا خاتمہ ، صارفین کو معیاری اور بلا تعطل بجلی کی فراہمی ترجیح ، اللہ ورایو
میلسی (نامہ نگار)ایکسین میپکو ڈویژن میلسی انجینئر اللہ ورایو نے کہا ہے کہ بجلی چور اور ڈیفالٹرز قومی جرم کے مرتکب ہوتے ہیں، اس لیے وہ کسی رعایت کے مستحق نہیں۔ بجلی چوری کا خاتمہ قومی ضرورت ہے ، جس سے صارفین کو بلا تعطل اور معیاری بجلی کی فراہمی ممکن بنائی جا سکتی ہے ۔ میپکو انتظامیہ اسے اپنی اولین ذمہ داری سمجھتی ہے ۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بجلی چوروں کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔ ان کی قیادت میں میپکو ٹیمیں میلسی کے تمام صارفین کو بہتر وولٹیج کے ساتھ بجلی کی بلاتعطل فراہمی یقینی بنانے کے لیے کام کر رہی ہیں۔ فیلڈ عملے کو بھی ہدایت کی گئی ہے کہ صارفین کے روزمرہ مسائل حل کرنے میں غفلت نہ برتی جائے اور شکایات کا فوری ازالہ کیا جائے ۔ایکسین میپکو نے صارفین سے اپیل کی کہ وہ بجلی کی بچت میں محکمے سے تعاون کریں اور بجلی چوری سمیت کسی بھی غیر قانونی سرگرمی کی اطلاع دے کر قومی فریضہ ادا کریں تاکہ قومی وسائل کے ضیاع کو روکا اور بجلی کے نظام کو مزید بہتر بنایا جا سکے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments