نئے صوبوں کا قیام ترقی اور عوامی مفاد کیلئے ناگزیر، میاں عباس
گگو منڈی (نامہ نگار) سابق نائب صدر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن پاکستان اور سینئر ایڈووکیٹ میاں شاہ عباس نے ۔۔
کہا ہے کہ نئے صوبوں یا انتظامی یونٹس کا قیام وقت کی اہم ضرورت ہے ۔ نئے صوبوں کے قیام سے نئے اضلاع وجود میں آئیں گے ، جس سے انتظامی ڈھانچہ مضبوط اور عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی بہتر ہو سکے گی۔انہوں نے کہا کہ پنجاب میں مسلم لیگ (ن) اور سندھ میں پیپلز پارٹی نئے صوبوں کی مخالفت کرکے اپنی سیاسی اجارہ داری برقرار رکھنا چاہتی ہیں، حالانکہ یہ معاملہ سیاسی مفادات کے بجائے قومی اور عوامی مفاد سے جڑا ہوا ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments