گگو منڈی پولیس کی کارروائی شراب سمیت ملزم گرفتار
گگو منڈی (نامہ نگار) تھانہ گگو منڈی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے شراب فروخت کرنے کے الزام میں ایک شخص کو گرفتار کرکے ۔۔
شراب برآمد کر لی اور مقدمہ درج کر لیا۔تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ سب انسپکٹر ملک شاہد بشیر اعوان مانا موڑ کے قریب گشت کر رہے تھے کہ مخبر نے اطلاع دی کہ اڈا 201 ای بی پر ایک شخص شراب سمیت موجود ہے ۔ پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے چھاپہ مار کر قاسم شیخ سکنہ 187 ای بی کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق ملزم سے شراب برآمد ہوئی، جس پر مقدمہ درج کرکے اسے حوالات میں بند کر دیا گیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments