مہنگائی کا طوفان، اشیائے ضروریہ کی قیمتیں آسمان پر پہنچ گئیں

 مہنگائی کا طوفان، اشیائے ضروریہ کی قیمتیں آسمان پر پہنچ گئیں

گرانفروشی ختم، سرکاری نرخوں پر اشیائے ضروریہ کی فراہمی یقینی بنانے کا مطالبہ

وہاڑی (خبرنگار) وہاڑی میں مہنگائی نے عوام کی زندگی اجیرن کر دی، اشیائے ضروریہ سرکاری نرخ ناموں کے بجائے من مانے داموں فروخت ہونے لگیں جبکہ ضلعی انتظامیہ، پرائس کنٹرول مجسٹریٹس اور پیرا فورس گراں فروشی پر قابو پانے میں ناکام دکھائی دے رہے ہیں۔ شہریوں کے مطابق شہر بھر میں دکاندار سرکاری نرخ ناموں کو نظر انداز کرتے ہوئے اپنی مرضی کے دام وصول کر رہے ہیں، جس کے باعث عام آدمی شدید مالی مشکلات کا شکار ہے ۔شہریوں کا کہنا ہے کہ وہاڑی میں آٹا 180 روپے ، دودھ اور دہی 220 روپے ، ایل پی جی 600 روپے ، گھی 600 روپے جبکہ برائلر مرغی کا گوشت بھی 600 روپے فی کلو فروخت ہو رہا ہے ۔ اسی طرح انار اور انگور کی قیمت 1100 روپے فی کلو تک پہنچ چکی ہے ۔ بیکری مصنوعات، جان بچانے والی ادویات، نان، روٹی، سبزیوں، انڈوں، دالوں اور مصالحہ جات کی قیمتوں میں اضافے نے بھی گھریلو بجٹ درہم برہم کر دیا ہے ۔شہریوں نے شکوہ کیا کہ پٹرولیم مصنوعات اور دیگر اخراجات میں کمی کے دعوؤں کے باوجود مہنگائی میں کوئی نمایاں ریلیف نہیں مل رہا۔ شہریوں نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف، کمشنر ملتان اور ڈپٹی کمشنر وہاڑی سے مطالبہ کیا ہے کہ گراں فروشی، ذخیرہ اندوزی اور ناجائز منافع خوری کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کی جائے ، پرائس کنٹرول نظام کو فعال بنایا جائے اور سرکاری نرخوں پر اشیائے ضروریہ کی دستیابی یقینی بنائی جائے تاکہ عوام کو مہنگائی سے حقیقی ریلیف مل سکے ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...