بوگس چیک دینے پر چار افراد کے خلاف مقدمات درج
وہاڑی (نمائندہ خصوصی) بوگس چیک دینے کے الزام میں چار افراد کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے گئے ۔۔۔
تفصیلات کے مطابق چک نمبر 49 ڈبلیو بی کے مہندی حسن نے حافظ بشیر احمد کو زرعی ادویات فروخت کیں، جس کی بقایا رقم ایک لاکھ 81 ہزار 461 روپے کا چیک دیا گیا جو کیش نہ ہو سکا۔دوسرے واقعے میں 11 ڈبلیو بی کے زمیندار محمد محمود خان نے گوہر ایوب خان کو مالی مشکلات کے باعث 4 لاکھ روپے نقد اور 21 لاکھ روپے کا چیک دیا، جو کیش ہونے کے بعد مقررہ وعدے کے باوجود رقم واپس نہ کرنے پر 25 لاکھ روپے کا دوسرا چیک دیا گیا جو ڈس آنر ہو گیا۔اسی طرح محمد عرفان کا 5 لاکھ 25 ہزار روپے جبکہ نسیم اقبال کا گاڑی کی بقایا قیمت 14 لاکھ 90 ہزار روپے کا چیک بھی اکاؤنٹس میں رقم نہ ہونے کے باعث ڈس آنر ہو گیا۔ تھانہ سٹی پولیس نے ایڈیشنل سیشن ججز کے احکامات پر الگ الگ مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کر دی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments