پولیس کی کارروائیاں، 4ملزم گرفتار، منشیات اور اسلحہ برآمد

پولیس کی کارروائیاں، 4ملزم گرفتار، منشیات اور اسلحہ برآمد

وہاڑی (خبرنگار،نمائندہ خصوصی)وہاڑی پولیس نے جرائم پیشہ عناصر اور منشیات فروشوں کے خلاف مختلف کارروائیوں کے دوران چار ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے 100 لیٹر شراب،۔

 520 گرام چرس اور 30 بور پسٹل برآمد کر لیا۔تفصیلات کے مطابق تھانہ ماڈل ٹاؤن بورے والا پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم عبدالحمید سے 40 لیٹر جبکہ سیف علی سے 60 لیٹر شراب برآمد کی۔ ایک اور کارروائی میں ملزم وسیم کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے 520 گرام چرس برآمد کر لی۔ ادھر تھانہ صدر بورے والا کی چوکی ڈلن بنگلہ پولیس نے ناجائز اسلحہ رکھنے کے الزام میں ملزم گلشیر کو گرفتار کرکے 30 بور پسٹل برآمد کر لیا۔پولیس نے چاروں ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے۔کے قانونی کارروائی شروع کر دی ہے ۔ یہ کارروائیاں ڈی پی او وہاڑی تصور اقبال کی ہدایات پر ایس ایچ او تھانہ ماڈل ٹاؤن راؤ یاسر نواز، سب انسپکٹر زاہد کامران، ایس ایچ او تھانہ صدر نور مزمل ورک اور انچارج چوکی ڈلن بنگلہ رمیز فاروق کی نگرانی میں عمل میں لائی گئیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...