بی ایس طالبہ اور خاتون تین بچوں سمیت اغواء

 بی ایس طالبہ اور خاتون  تین بچوں سمیت اغواء

وہاڑی (نمائندہ خصوصی) وہاڑی میں بی ایس کی طالبہ اور خاتون کو تین بچوں سمیت مبینہ طور پر اغواء کر لیا گیا۔۔

پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کر دی۔تفصیلات کے مطابق بستی گیلن 51 ڈبلیو بی کے اللہ دتہ نے پولیس کو بتایا کہ وہ اپنی بی ایس کی طالبہ بیٹی ع کو اس کی چھوٹی بہن ت کے ہمراہ پریکٹیکل کے لیے ایم سی ہائی سکول چھوڑ کر گیا تھا، جہاں سے مبینہ طور پر پڑوسی باغ کے ٹھیکیداروں ثمر اور آفتاب نے اسے اغواء کر لیا۔دوسرے واقعے میں پیپلز کالونی یو بلاک کے محمد آصف نے بتایا کہ اس کی بیوی اپنے پانچ بچوں سمیت بھائی کے گھر لکڑ منڈی میں رہائش پذیر تھی۔ گزشتہ روز وہ تین بچوں عروج، عنایا اور طاہر کے ہمراہ بازار خریداری کے لیے گئی، لیکن واپس نہ آئی۔ تلاش کے باوجود کوئی سراغ نہ ملنے پر اسے بچوں سمیت اغواء کیے جانے کا شبہ ظاہر کیا گیا ہے ۔ تھانہ سٹی پولیس نے دفعہ 496 اے کے تحت الگ الگ مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کر دی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...