میانوالی میں قتل کے بڑھتے واقعات تشویش ناک ،حافظ جاوید اقبال
امیرجماعت اسلامی ضلع میانوالی حافظ جاوید اقبال ساجد نے کہا ہے کہ میانوالی میں قتل کے بڑھتے ہوئے واقعات تشویش ناک ہیں
میانوالی ( نامہ نگار )ملک بھر میں اس حوالے سے ریاستی رٹ ختم ہو چکی ، عملاً قاتلوں کو کھلی چھٹی دیدی گئی ہے ،امن وانصاف کے قیام کے لئے قاتلوں کو قرار واقعی سزا دینا ضروری ہے ، انہوں نے کہا کہ معمولی باتوں پر ضلع میانوالی میں قتل ہوجاتے ہیں قانون نافذ کرنے ادارے اور حکومت اپنی ذمہ داری پوری کریں ۔