عوام کو سہولیات کی فراہمی کیلئے نون فاؤنڈیشن کام جاری رکھے گی :ملک تیمور حیات
ملک فیروز خان نون فاؤنڈیشن کے چیئرمین ملک تیمور حیات نون نے کہا ہے کہ حلقہ کے عوام کے مسائل کا بلا تفریق حل اور انہیں سہولیات کی فراہمی کے لیے نون فاؤنڈیشن اپنا کام جاری رکھے گی
بھیرہ(نامہ نگار) وہ تحریک انصاف ضلع سرگودھا کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری سابق ناظم ندیم اکرم خان سے ان کے ماموں کی وفات پر تعزیت کے بعد معززین علاقہ سے گفتگو کر رہے تھے۔ان کے ہمراہ دوسروں کے علاوہ سید علی جعفر نقوی بھی تھے ۔