رسم مہندی میں ہوائی فائرنگ،2 دولہے حوالات جا پہنچے

رسم مہندی میں ہوائی فائرنگ،2 دولہے حوالات جا پہنچے

سرگودھا(نامہ نگار ) رسم مہندی میں ہوائی فائرنگ کرنیوالے 2 دولہے حوالات جا پہنچے۔۔۔

بتایا جاتا ہے کہ استقلال آباد کالونی میں ذیشان اور اسکے کزن نصیر کی شادی کے موقع پر ایک ہی جگہ رسم مہندی کا اہتمام کیا گیا تھا ناچ گانے کے دوران دونوں دولہوں نے اٹھ کر ہوائی فائرنگ کرنا شروع کردی جس پر پولیس ٹیم موقع پہنچ گئی جس پر شرکاء کی دوریں لگ گئیں، پولیس نے ذیشان اور نصیر کے قبضہ سے پسٹلز برآمد کر کے انہیں گرفتار کر لیا ملزمان کیخلاف مقدمہ درج ہونے پر شادی کی تیاری دھری کی دھری رہ گئی تاہم ورثاء نے ضمانت نامے کے ہمراہ عدالت کو بارات کے کارڈز دکھائے اور شرمندگی کا اظہار کیا جس پر عدالت نے ضمانت منظور کر لی۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں