بغیر اطلاع غیرحاضر افسروں،ملازمین کیخلاف کارروائی کی ہدایت

بغیر اطلاع غیرحاضر افسروں،ملازمین کیخلاف کارروائی کی ہدایت

سرگودھا(نامہ نگار ) متعلقہ اتھارٹی سے چھٹی لئے بغیر غیر حاضر رہنے والے افسران و ملازمین کے خلاف سخت ایکشن لینے کی ہدایت کی گئی ہے ۔۔۔۔

ذرائع کے مطابق نگران صوبائی حکومت کے علم میں آیا ہے کہ لگ بھگ تمام محکموں میں متعلقہ اتھارٹی سے چھٹی لے کر غیر حاضری کا رجحان اداروں کی کارکردگی پر انتہائی منفی اثر مرتب کر رہا ہے ، جس پر ڈپٹی کمشنر ز سمیت دیگر تمام محکموں کے ضلعی سربراہان کو متنبہ کیا گیا ہے کہ بغیر اجازت چھٹی کرنے اور اسٹیشن چھوڑنے والوں کے خلاف پیڈا ایکٹ کے تحت کاروائی عمل میں لائی جائے گی اس حوالے سے اعلانیہ اورخفیہ چیکنگ کا عمل بھی شروع کیاجا رہا ہے ۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں