پتھر فیکٹریوں کے مزدوروں میں ’’سلیکا سس‘‘بیماری عام

پتھر فیکٹریوں کے مزدوروں میں ’’سلیکا سس‘‘بیماری عام

سرگودھا(سٹاف رپورٹر )ڈائریکٹر جنرل لیبر ویلفیئر پنجاب نے پتھر فیکٹریوں میں کام کرنے والے ملازمین میں سانس ۔۔۔

اور پھپھڑوں کی بڑھتی ہوئی بیماریوں کی شکایات پر فوری طور پر سرگودھا سمیت صوبہ بھر کے ضلعی سربراہان کو ہدایات جاری کی ہیں کہ ‘‘کوارٹز سٹون گرائنڈنگ’’ شعبہ سے وابستہ ورکرز اور مزدوروں کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے حکومت نے سنگ مرمر کی رگڑائی اور اسے مختلف ڈھانچوں میں تشکیل دینے کے دوران سلیکا مٹی کے باعث پھیلنے والی بیماری سلیکاسس میں مبتلاء ہونے والے ملازمین کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے ۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں