دریائے جہلم عبور کرتے ہوئے 65سالہ شخص ڈوب گیا

دریائے جہلم عبور کرتے ہوئے 65سالہ شخص ڈوب گیا

جوہرآباد(نمائندہ دُنیا )کدھی کے گاو گروٹ کا رہائشی معمر شخص محمد افضل دریائے جہلم میں ڈوب گیا ، 65 سالہ محمد افضل دریا عبور کر رہا تھا کہ دریا کی خونی لہریں اسے بہا لے گئیں ۔،

 اطلاع ملتے مقامی افراد اور ریسکیو ٹیموں موقع پر پہنچ گئیں اور چار گھنٹوں کی جدوجہد کے بعد اس کی نعش تلاش کر لی گئی ، متوفی محمد افضل کا جسد خاکی سینکڑوں سوگواروں کی موجودگی میں گروٹ کے قبرستان میں سپر خاک کر دیا گیا ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں