برآمدات کمی ، معاشی بحران سنگین ہو رہا:ٹیکسٹائل ایکسپورٹرز

 برآمدات کمی ، معاشی بحران سنگین ہو رہا:ٹیکسٹائل ایکسپورٹرز

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)پاکستان ٹیکسٹائل ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے رہنمہائوں نے کہا ہے کہملکی برآمدات میں مسلسل کمی معاشی بحران کو مزید سنگین کر رہی ہے ۔بلند پیداواری لاگت، روپے کی قدر میں تاریخی گراوٹ، سیاسی عدم استحکام، متضاد پالیسوں اور معاشی بحران برآمدات میں کمی کی بڑی وجوہات ہیں۔ برآمدات میں اضافہ کیلئے ترجیحی اقدامات انتہائی ناگزیر ہیں کیونکہ معاشی استحکام کیلئے واحد حل برآمدی ترقی ہی ہے ۔

انہوں نے کہاگذشتہ 4 ماہ سے ملکی برآمدات میں مسلسل کمی پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ موجودہ معاشی و سیاسی عدم استحکام پرصنعتی و تجارتی سرگرمیاں محدود ہو چکی ہیں اور برآمدات تنزلی کا شکار ہیں۔ ماہ جنوری کے اعداو شمار کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گذشتہ سال کی نسبت اس سال جنوری میں برآمدی حجم 15.4 فیصد کمی کے ساتھ 2.2 ارب ڈالر رہا ۔ ملک معاشی لحاظ سے ایک مشکل دور سے گزر رہا ہے اور ان حالات میں معیشت کو سنبھالا دینے کیلئے قیمتی زرمبادلہ کی انتہائی ضرورت ہے ۔ گذشتہ سال کے سیلاب کے بعد سے معیشت عدم استحکام کا شکار ہے ۔ مہنگائی کی شرح میں مسلسل اضافے اور روپے کی قدر میں تاریخی گراوٹ کے منفی اثرات صنعتوں پر بھی پڑ چکے ہیں۔پیداواری عوامل اور خام مال کی قیمتوں میں بے انتہا اضافے پرصنعتی پہیے کی روانی بری طرح سے متاثر ہوئی ہے اور صنعتی پیداوار کے حجم میں واضع کمی آئی ہے ۔جبکہ ری فنڈز کی مد میں ایک بڑی رقم کی عدم ادائیگی کے باعث سرمائے کی شدید کمی کا بھی سامنا ہے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں