گندم خریداری سینٹروں پر انتظامات مکمل کرنے کا حکم

گندم خریداری سینٹروں پر انتظامات مکمل کرنے کا حکم

سرگودھا(نامہ نگار )ڈی جی فوڈ کی ہدایت پر ڈسٹرکٹ فو ڈ کنٹرولر ڈاکٹر مدثر جاوید نے گندم خریداری سیزن 2023-24کے تحت خریداری سنٹروں پر 15مارچ تک انتظامات مکمل کرنے کا حکم دیدیا اور اس حوالے سے ٹائم لائن جاری کرتے ہوئے متعلقہ اداروں کو الرٹ کر دیا۔

ذرائع کے مطابق امسال گندم خریداری سیزن کو صاف شفاف اورکاشتکاروں کو ادائیگیاں آسان بنانے کیلئے خصوصی اقدامات شروع کر دیئے گئے ہیں، گزشتہ رو ز ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر کی جانب سے سنٹروں پر بیگز و دیگر انتظامات کے ساتھ ساتھ مختلف امور کو حتمی شکل دینے کیلئے ٹائم لائن جاری کر دی،جس کے مطابق ضلعی انتظامیہ ، بلدیاتی ادارے اور مارکیٹ کمیٹیوں کو تمام انتظامات مکمل کرنے کیلئے 15مارچ کی ڈیڈ لائن دی گئی ہے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں