بروقت علاج اور احتیاط سے ٹی بی پر قابو پایا جا سکتا:ڈاکٹر سکندر

بروقت علاج اور احتیاط سے ٹی بی پر قابو پایا جا سکتا:ڈاکٹر سکندر

بھاگٹانوالہ(نمائندہ دنیا) ٹی بی ایک خطر ناک مرض ہے مگر لاعلاج نہیں،بروقت علاج اور احتیاط سے اس عالمی مرض پر قابو پایا جاسکتا ہے ۔۔

ٹی بی کا مرض تشخیص ہو جائے تو گھبرانے کی ضرورت نہیں ،قریبی مرکز صحت، سرکاری ہسپتال سے رجوع کرکے مفت علاج کروائیں،دو ہفتے یا اس سے زیادہ کھانسی کا آنا ٹی بی کی علامات میں سے ہے ان خیالات کا اظہار فوکل پرسن ٹی بی ‘ ایچ آئی وی/ایڈزاور ڈسٹرکٹ ٹی بی کوآرڈینیٹرڈی ایچ کیوہسپتال سرگودھاڈاکٹر سکندر حیات وڑائچ نے آئی بی ایل کالج بھاگٹانوالہ میں ٹی بی سے متعلقہ آگاہی سیمینارسے خطاب کرتے کیا انہوں نے کہا کہ ہر وہ شخص جس کو ہلکا بخاراور پسینہ ،بھوک کا نہ لگنا اور وزن میں کمی،بلغم میں یا تھوک میں خون کا آنا یا دو ہفتہ سے کھانسی آرہی ہو ایسا آدمی فوری ٹی بی کا ٹیسٹ کروائے ،ٹی بی کا مریض کھانسی کرتے ہوئے اپنے منہ کو کسی کپڑے سے ڈھانپ کے رکھے ،ٹی بی کے مریضوں کیلئے ضروری ہے کہ وہ ہر وقت اپنے منہ پر ماسک پہن کر رکھیں ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں