منشیات فروشوں ،غیرقانونی اسلحہ رکھنے والوں کیخلاف کار روائی

منشیات فروشوں ،غیرقانونی اسلحہ رکھنے والوں کیخلاف کار روائی

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)منشیات فروشوں اور غیرقانونی اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کار روائی کرتے ہوئے۔۔۔

 تھانہ بھلوال سٹی پولیس نے بلال سے آئس 300 گرام،ہیروئن 300 گرام،شاہ زیب سے پسٹل30بور،تھانہ میلہ پولیس نے اظہر سے چرس 310 گرام،تھانہ شاہ پور صدر پولیس نے محسن سے شراب 20 لٹر،تھانہ ساہیوال پولیس نے طاہر سے شراب 20 لٹر، تھانہ صدر پولیس نے دین سے شراب 20 لٹر،تھانہ میانی پولیس نے ذوالفقار سے بندوق12بور، نعمان سے کلاشنکوف، اعجاز سے بندوق12بور، تھانہ کوٹ مومن پولیس نے بلال سے پسٹل 30بور، شاہ میر سے پسٹل 30بور، تھانہ اربن ایریا پولیس نے عظمت سے ریوالور 32 بور،تھانہ کینٹ پولیس نے منیب سے پسٹل30بور، تھانہ جھال چکیاں پولیس نے رشید سے پسٹل30بور اور تھانہ لکسیاں پولیس نے شاہد سے پسٹل30بور برآمد کرکے گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرلیے۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں