ممکنہ سیلاب سے نمٹنے کیلئے دریائے جہلم پر موک ایکسر سائز

ممکنہ سیلاب سے نمٹنے کیلئے دریائے جہلم پر موک ایکسر سائز

جوہرآباد(نمائندہ دُنیا)پنجاب ایمرجنسی سروس خوشاب کے زیر اہتمام ممکنہ سیلاب کے پیش نظر پل دریائے جہلم کے مقام پر فلڈ موک ایکسرسائزکی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس کے مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر خوشاب ذیشان شبیر رانا تھے۔

 ڈپٹی کمشنرذیشان شبیر رانا نے تقر یب سے خطاب کر تے ہو ئے کہا کہ سیلاب کے دوران ریسکیو کے عمل میں تمام اداروں کے درمیان کمیونیکیشن اور بھر پور تعاون کی اشد ضرورت ہوتی ہے تاکہ بروقت کاروائی کے نتیجے میں زیادہ سے زیادہ جانوں اور مال کو تحفظ فراہم کیا جا سکے ۔ ڈسٹرکٹ آفیسر ریسکیو انجینئر حافظ عبدالرشیدنے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فلڈ موک ایکسرسائز کا مقصد تمام آلات کو چیک کرنا اور ہنگامی صورتحال کے لئے تیار رہنا ہے ممکنہ سیلاب کے پیش نظر پنجاب ایمرجنسی سروس کی تیاری مکمل ہے اور کسی بھی ناگہانی آفت سے نمٹنے کے لئے ہمہ وقت الرٹ ہے موک ایکسرسائز میں ڈوب جانے والے لوگوں کو ریسکیو کرنے ،سیلاب میں پھنسے لوگوں کو ریسکیو کر کے بذریعہ کشتی محفوظ مقامات پر منتقل کرنے ، دوران سیلاب کرائم کیس یا زخمی ہونے والے افراد کو بروقت طبی امداد دے کر شفٹ کرنے کے عمل،اور تیراکی کے عمل کی ریہرسل کی گئی جس کو شرکا نے بے حد سراہا۔ 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں