حکومت سیاسی جماعتوں سے مشاورت اور مسائل حل کرے ، ہادی بخش اعوان

حکومت سیاسی جماعتوں سے مشاورت  اور مسائل حل کرے ، ہادی بخش اعوان

جوہرآباد(نمائندہ دُنیا)یونین کونسل مردوال کے سابق چیئرمین اور وادی سون کی ہر دلعزیز شخصیت ملک ہادی بخش اعوان نے کہا ہے۔۔۔

 کہ حکومت کی ذمہ داری ہے کہ غربت اور مہنگائی کے گرداب میں گھرے ہوئے مفلوک الحال عوام کو ریلیف دینے کیلئے نئے مالی سال کے بجٹ میں ریلیف دینے کیلئے صرف دعووں سے کام چلانے کی بجائے عملی اقدامات اٹھائے جائیں ، اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ملک کو معاشی طور پر مستحکم بنانے اور قومی اداروں کے مورال کو بلند کرنے کیلئے ضروری ہے کہ حکومت تما م سیاسی جماعتوں سے مل بیٹھ کر مشاورت کرے اور ہر شعبہ زندگی سے واپستہ افرادکو درپیش مسائل و مشکلات کا جائزہ لے کر ان کا ٹھوس حل تلاش کیا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ غربت اور مہنگائی پوری قوم اجتماعی مسئلہ ہے جس سے نجات حاصل کرنا ضروری ہے انہوں نے کہا کہ محض اقتصادی صورتحال کی آڑ میں عوام کے ساتھ مزید نا انصافیاں برداشت نہیں کی جا سکتیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں