ہدف سے زائد رقبہ پر کپاس کاشت کر لی گئی ،ڈپٹی کمشنر

ہدف سے زائد رقبہ پر کپاس کاشت کر لی گئی ،ڈپٹی کمشنر

جوہرآباد(نمائندہ دُنیا)ڈویژنل کمشنر سرگود ھا محمد اجمل بھٹی کی زیر صدارت ویڈیو لنک اجلاس میں ڈپٹی کمشنر خوشاب ذیشان شبیر رانا نے بتایا کہ حکومت پنجاب کی جانب سے کپاس کی کاشت کے ضلع ہذا کو دیئے گئے۔۔۔

 اہداف سے زائد رقبہ کا شت کیا جاچکا ہے اور کسان و زمینداربھی اس سلسلے میں خا صی دلچسپی لے رہے ہیں۔ڈپٹی کمشنر ذیشان شبیر رانا اپنے آ فس کے کانفرنس روم میں ویڈیو لنک کے ذریعے ڈویژ نل کمشنر محمد اجمل بھٹی کو ضلع ہذا کی کاکر دگی بار ے تفصیلا ت سے آ گاہ کر رہے تھے ۔ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ موجود ہ موسمی حا لات اور بارشوں کی وجہ سے کسانوں کو آبپا شی کر نے میں بہت مددملی ہے ،جس سے کپاس کی اچھی فصل ہونے کی تو قع کی جارہی ہے ۔ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ اب چونکہ کا شت کے بعد بیج کے اگنے کا عمل بھی شروع ہو چکا ہے ۔لہذا محکمہ زراعت کے تمام شعبہ جات کی کوآ رڈنیشن سے ٹیمیں فیلڈ میں جاکر کسانوں کو مفت مشورہ جات اور ایجوکیٹ بھی کر رہی ہیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں