لڑائی جھگڑے کے واقعات ،باپ بیٹے سمیت 5افراد زخمی

لڑائی جھگڑے کے واقعات ،باپ بیٹے سمیت 5افراد زخمی

سرگودھا(نامہ نگار) لڑائی جھگڑے کے مختلف واقعات کے دوران کوٹ راجہ میں وقار وغیرہ نے چوری کا شبہ ظاہر کرنے پر صفدر کو گھر میں داخل ہو کر چاقو کے پے در پے وار کر کے لہولہان کر دیا۔

اسی طرح موضع دھوری میں سابقہ رنجش پر ریاست علی وغیرہ نے اظہر اقبال کو گھر میں داخل ہو کر تشدد کا نشانہ بنا ڈالا اور ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گئے ، جبکہ 28 جنوبی میں تلخ کلامی پر طارق وغیرہ نے عبداﷲ اور اجنالہ میں ذوالفقار وغیرہ نے مسعود اور اسکے والد محمد بخش کو سوٹے مار کر مضروب کر دیا، پولیس نے مقدمات درج کرلئے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں