سیاسی و عسکری قیادت سمیت پوری قوم ایک پیج پر ہے ‘چو دھری عبدالمنان

خوشاب (ڈسٹرکٹ رپورٹر ) شہری اتحاد کے مرکزی ر ہنما چو دھری عبدالمنان نے کہا ہے کہ سیاسی و عسکری قیادت سمیت پوری قوم دہشت گردی کے خاتمہ اور۔۔
ملک و امن کے دشمنوں کے مذموم عزائم خاک میں ملانے کیلئے ایک پیج پر متحد ہیں۔ دہشت گردوں کے بزدلانہ حملوں سے پاکستانیوں اور پاک فو ج کے حوصلے کسی صورت پست نہیں ہونگے ۔ وہ خوشاب میں ڈیرہ چوہدری عطاء اﷲ پر شہری اتحاد کے ممبران وفد سے بات چیت کر رہتے تھے ۔ چوہدری عبدالمنان نے مزید کہا کہ وطن عزیز سے دہشت گرد اور دہشتگردی کا خاتمہ امن کی بحالی کیلئے پاک افواج کے نوجوانوں بے دریغ قربانیاں دی ہیں ،موجودہ حالات میں پوری پاکستانی قوم پاک افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے ۔