کندیاں خستہ حال ہورڈنگ بورڈ عوام کیلئے خطرے کی علامت

کندیاں خستہ حال ہورڈنگ بورڈ عوام کیلئے خطرے کی علامت

کندیاں(نمائندہ دنیا)کندیاں خستہ حال ہورڈنگ بورڈ عوام کے لئے خطرے کی علامت بن گئے تیز آندھی اور بارش میں موسم میں بڑا حاد ثہ رونما ہونے کا اندیشہ ہے۔

 شہریوں کا ارباب اختیات سے نوٹس لینے کا مطالبہ‘ ضلع بھر میں بوسیدہ اور دیوہیکل ہورڈنگ بورڈ شہریوں کے سروں پر موت کے سائے کی طرح منڈلانے لگے ہیں شہر کی مرکزی شاہراہوں پر لگے دیو ہیکل خستہ حال ہورڈنگ بورڈ کا تیز آندھی اور طوفان میں گرنا معمول بن چکا ہے آندھی او ر طوفانی بارشوں میں خستہ حال ہورڈنگ بورڑوں کی وجہ سے اب تک کئی حادثات رونما ہوچکے ہیں جسکی وجہ سے کئی افراد اپنی قیمتی جانیں بھی گنوا بیٹھے ہیں شہریوں نے ارباب اختیار سے مطالبہ کیا ہے کہ ضلع بھر کی مرکزی شاہراہوں پر لگے ہورڈنگ بورڈوں کو فوری طور پر تبدیل کیا جائے تاکہ انسانی جانوں کو محفوظ بنا جاسکے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں