جماعت اسلامی کے نڈر اور دلیر کارکن بکنے والے نہیں :عبدالستار

 جماعت اسلامی کے نڈر اور دلیر کارکن بکنے والے نہیں :عبدالستار

جوہرآباد(نمائندہ دُنیا )جماعت اسلامی ضلع خوشاب کے رہنما عبدالستار طارق نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی نظریہ پاکستان کے تحفظ اور سرزمین وطن پر اسلامی فلاحی معاشرے کی تشکیل کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کررہی ہے ۔۔۔

انشا اﷲ قیام پاکستان کے مقاصد کی تکمیل کیلئے اپنی جراتمندانہ جدو جہد جاری رکھے گی ، میڈیا نمائندوں سے بات چیت کے دوران ان کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی کے نڈر اور دلیر کارکن بکنے اور جھکنے والے نہیں کسی بھی سطح پر اصولوں پر سودا بازی نہیں کریں گے ۔ وطن عزیز کو بحرانوں کی دلدل میں دھکیلنے قومی سرمایہ بیرونِ ملک منتقل کرکے قوم کو کنگال بنانے اور پاکستانی عوام پر بین الاقوامی مالیاتی اداروں کے قرضوں کے بوجھ ڈالنے والے حکمرانوں کا احتساب ہوگا۔ انھوں نے کہا کہ ہم ان اعلی مقاصد کے حصول کیلئے راستہ کی ہر دیوار پاں کی ٹھوکر سے دور کریں گے ۔ پاکستانی قوم حکمرانوں کا احتساب چاہتی ہے اس لئے دیگر سیاسی جماعتوں سے مایوس ہو کر جماعت اسلامی پر ہی اعتماد کرتی ہے ۔انشا اﷲ آئندہ عام انتخابات میں جماعت اسلامی واضح اکثریت سے کامیابی حاصل کرنے کے بعد لوٹ مار کرنیوالے غاصب اور لٹیرے حکمرانوں کو احتساب کے شکنجے میں جکڑ دے گی۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں