شاہ پور اور گردونواح میں چوری و ڈکیتی کی واردا تیں جاری

شاہ پور اور گردونواح میں چوری و ڈکیتی کی واردا تیں جاری

شاہ پور (نمائندہ دنیا )شاہ پور اور گردونواح میں چوری و ڈکیتی کی وارداتوں میں اضافہ رک نہ سکا شاہ پور کے نواحی قصبہ خواجہ آباد میں۔۔

 نامعلوم چورمحمد اعظم کریانہ سٹور کے تالے توڑ کر سلنڈر چولہا، پٹرول تیس لٹر ، کولڈ ڈرنکس اور دیگر سامان مالیتی پچاس ہزار روپے چوری کر کے لے گئے ، دوسری واردات میں کوٹ شادا میں الطاف حسین کے زرعی رقبہ سے نامعلوم چور ایک موٹرمالیتی پچپن ہزار روپے نامعلوم چور اتار کر لے گئے ۔ تیسری واردات میں حساس ادارے کے ایک ملازم محمد شعیب ویگوانہ سے ڈیرہ پر جاتے ہوئے نامعلوم مسلح افراد نے اسے روک لیا اور جان سے مارنے کی دھمکی دے کر اس سے نقدی دس ہزار روپے ، ایک موٹرسائیکل مالیتی دو لاکھ پچیس ہزار روپے چھین کر لے گئے ۔ پولیس نے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لئے ہیں ابھی تک کسی چور کا سراغ نہیں لگایا جا سکا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں