گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج شاہ پور دو روزہ سپورٹس میلہ ختم

 گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج  شاہ پور دو روزہ سپورٹس میلہ ختم

شاہ پور (نمائندہ دنیا ) گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج شاہ پور دو روزہ سپورٹس میلہ اپنے اختتام پذیر ہو گیا ۔ مہمان خصوصی پروفیسر ملک محمد فیروز تھے ،اس موقع پر امتیاز حسین امتیاز ،پرنسپل مہر محمد حسین، پروفیسر میاں محمد اکرم، پروفیسر عامر علی رضا خان ، دیگر اساتذہ کرام اور نان ٹیچنگ سٹاف بھی موجود تھے۔۔

طلباء نے اس صحت مند سرگرمی کو خوب انجوائے کیا،تقریب میں پرنسپل مہر محمد حسین لک نے تمام طلباء اور مہمانوں کا شکریہ ادا کیا پروفیسر عادل پرویز اس سپورٹس میلہ اور ڈاکٹر سکندر حیات میکن کلچرل ڈے کے منتظم تھے ۔ سپورٹس میں کرکٹ میں تھرڈ ایئر کی ٹیم محمد اللہ کی کپتانی میں ونر رہی، کرکٹ کے انچارج پروفیسر عامر منظور تھے والی بال کا میچ فرسٹ ائیر کی ٹیم نے رضوان حیدر کی کپتانی میں جیتا۔ جس کے انچارج پروفیسر حافظ کلیم اللہ تھے ، رسہ کشی کے مقابلہ میں بھی تھرڈ کی ٹیم سر فہرست رہی، جس کو پروفیسر محمد عمران فرید نے نبھایا۔ کبڈی میں محمد علی محسن سال چہارم کی ٹیم نے میچ اپنے نام کیا۔ جو کہ فیصل حبیب خان کی سربراہی میں منعقد ہوا۔اس کے علاوہ بیڈمنٹن، ٹیبل ٹینس، جناب پروفیسر سنی ولیم، جناب پروفیسر محمد ندیم وقاص اور جناب پروفیسر سلیمان مقصود نے بہ احسن انجام کو پہنچایا۔ لانگ جمپ، دوڑ، گولہ(شٹ پٹ)، نیزہ پھینکنا کی کھیلیں ہوئیں۔ جن کو پروفیسر محمد عادل پرویز اور پروفیسر رانا محمد بلال نے منعقد کروایا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں