کمشنر سرگود ھا کا امتحانی مراکز کا اچانک دورہ ، انتظامات دیکھے

 کمشنر سرگود ھا کا امتحانی مراکز کا اچانک دورہ ، انتظامات دیکھے

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) کمشنر سرگودہا ڈویژن و چیئرمین تعلیمی بورڈ سرگودہا محمد اجمل بھٹی نے نویں جماعت کے جاری امتحان کا جائزہ لینے کے لیے ہفتہ کے روز مختلف امتحانی مراکز کا اچانک دورہ کیا۔

انہوں گورنمنٹ کمپری ہینو بوائز ہائی سکول اور گورنمنٹ کمپری ہینسو گرلز ہائی سکول کے امتحانی مراکز کا دودہ کیا تو دونوں مراکز پر ریزیڈنٹ انسپکٹرز غیر حاضر تھے جس پر کمشنر و چیئرمین نے سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کنٹرولر امتحانات کو ان کے خلاف ضابطہ کی کارروائی کرنے اور فوری تبدیل کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ امتحان کی نگرانی اہم زمہ داری ہے جس میں کسی قسم کی غفلت کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے امتحانی مراکز پر امیدواروں کے لیے کیے گئے انتظامات کا جائزہ لیا اور اس ضمن میں ضروری احکامات بھی جاری کیے ۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ نقل مافیا کے خلاف زیرو ٹالینس پالیسی پر سختی سے عمل درآمد کروایا جارہا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں