دیرینہ دشمنی پر نوجوان قتل ‘دوسرا بھائی شدید زخمی ہو گیا

دیرینہ دشمنی پر نوجوان قتل ‘دوسرا بھائی شدید زخمی ہو گیا

موچھ(نمائندہ دنیا)میانوالی میں قتل غارت کا سلسلہ نہ رک سکا ،میانوالی تھانہ موچھ کے نواحی علاقہ دلیوالی کچہ میں سابقہ دشمنی کی بنا پر فائرنگ سے ایک نوجوان ملک محمد شعیب قتل اوردوسرا بھائی محمد حذیفہ شدید زخمی ہو گیا ۔۔۔

محمد حزیفہ کو ریسکیو 1122نے فوری طور پر ہاسپٹل شفٹ کردیا مقتول محمدشعیب کے ورثا نے لاش بنوں کالاباغ روڈ دلیوالی اڈا پررکھ کر روڈ بلاک کردیا دلیوالی قتل کے واقعہ کا ڈی پی او میانوالی مطیع اللہ خان نے واقعہ کا نوٹس لے لیا ہے ڈی پی او مطیع اللہ خان جائے وقوعہ کا دورہ کیا موقع پر موجود مقتول کے ورثا سے ملاقات سے ملاقات کی اور وقوعہ کے متعلق تفصیلات معلوم کیں ڈی پی او میانوالی نے مقتول اور زخمی کے زخمی کے لواحقین کو یقین دہائی کرائی کہ ملزمان کی گرفتاری کیلے سپیشل ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں انشاء اللہ جلد ہی وقوعہ میں ملوث تمام ملزمان کرلیا جائیگا ۔ ڈی ایس پی سرکل موسیٰ خیل سے واقعہ کی رپورٹ طلب کر لی۔ایس ایچ او تھانہ موچھ بھاری پولیس نفری کے ہمراہ جائے وقوعہ پر پہنچ گئے ہیں مقتول کی نعش اور زخمی کو ہسپتال منتقل کیا جارہا ہے ۔فرانزک اور انوسٹی گیشن ٹیمیں جائے وقوعہ سے شوائد اکھٹے کررہی ہیں۔ملزمان کی گرفتاری کیلئے ٹیمیں تشکیل دے دی گئیں ہیں۔ جلد ہی ملزمان پولیس کی گرفت میں ہوں گے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں