ایف ڈی اے سٹی سپورٹس کمپلیکس کھیلوں کے شعبہ میں ایک گرانقدر اضافہ :کمشنر

 ایف ڈی اے سٹی سپورٹس کمپلیکس کھیلوں  کے شعبہ میں ایک گرانقدر اضافہ :کمشنر

فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)کمشنر چیئرپرسن مینجمنٹ کمیٹی سلوت سعید نے کہا ہے کہ سٹیٹ آف دی آرٹ ایف ڈی اے سٹی سپورٹس کمپلیکس کھیلوں و تفریحی سہولیات کے شعبہ میں ایک گرانقدر اضافہ ہے۔۔۔

 جس کے وقار اور اعلیٰ معیار کو پائیدار بنیادوں پر برقرار رکھا جائے گا اس سلسلے میں محنتی،پرعزم اور باصلاحیت سٹاف ناگزیر ہے انہوں نے یہ بات ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی جو سپورٹس کمپلیکس ایف ڈی سٹی کے لئے سٹاف کے انٹرویو لینے کے لئے منعقد ہوااس موقع پرسپورٹس کمپلیکس میں منیجر اور اسسٹنٹ منیجر کی تعیناتی کے لئے امیدواروں کے انٹرویو کئے گئے کمشنر نے کہا کہ ممبرز کو بہترین ماحول، باوقار تفریح اور ان ڈور کھیلوں کی شاندار سہولیات کی فراہمی میں اعلیٰ نظم و نسق پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں