بغیر ہیلمٹ اور کم عمر موٹر سائیکل سواروں کیخلاف کارروائیاں

بغیر ہیلمٹ اور کم عمر موٹر سائیکل سواروں کیخلاف کارروائیاں

دائودخیل(نما ئندہ دنیا )ڈی پی او میانوالی کی ہدایات پر ٹریفک پولیس میانوالی کی جانب سے بغیر ہیلمٹ اور کم عمر موٹر سائیکل سواروں اور تیز رفتاری کے خلاف کاروائیوں کا آغاز کردیا ہے ۔

ڈی پی او میانوالی مطیع اللہ خان کی خصوصی ہدایت پر گزشتہ روز روڈ حادثات میں ہونے والی اموات پر ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسر میانوالی شفیع اللہ خان کی زیر نگرانی ٹریفک پولیس میانوالی بلا امتیاز ضلع بھر میں بغیر ہیلمٹ اور کم عمر موٹر سائیکل سواروں اور تیزی رفتاری کے خلاف کاروائیوں کا آغاز کردیا ہے ۔تمام شہریوں سے اپیل کی جاتی ہے کہ وہ بغیر ہیلمٹ اور بغیر کاغذات کے موٹر سائیکل ہرگز نہ چلائیں اور والدین سے بھی التماس ہے کہ اپنے کم عمر بچوں کو ہرگز موٹرسائیکل نہ چلانے دیں.ذمہ دار شہری ہونے کا ثبوت دیتے ہوئے ٹریفک قوانین پر عمل پیرا ہوکر اپنی اور عوام الناس کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنائیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں