لڑکی اغوا کرنے کی کوشش ، مزاحمت پر اہلخانہ کو تشدد کا نشانہ بنا دیا

 لڑکی اغوا کرنے کی کوشش ، مزاحمت پر اہلخانہ کو تشدد کا نشانہ بنا دیا

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)جواں سالہ لڑکی کو اغوا کرنے کی کوشش میں مزاحمت پر اہلخانہ کو تشدد کا نشانہ بنادیاگیا۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ ستیانہ کے علاقے چک نمبر 30 گ ب میں کریماں بی بی نے پولیس کو بتایا کہ ملزم بادام اور اسکے دیگر ساتھیوں کی جانب سے اسکے گھر پر جواں سالہ بیٹی کو اغوا کرنے کی نیت سے دھاوا بول دیاگیا اور اہلخانہ کو قابو کرکے تشدد کانشانہ بنانے کے ساتھ سنگین نتائج کی دھمکیاں دی جانے لگیں۔ بعد ازاں ملزم اسکی بیٹی کو اغوا کرکے اپنے ساتھ لے گئے ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں