تجاوزات،عدم ادائیگی کرایہ پر 130دکانیں سیل کر دی گئیں

تجاوزات،عدم ادائیگی کرایہ پر 130دکانیں سیل کر دی گئیں

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) میونسپل کارپوریشن سرگودھا نے تجاوزات اور عدم ادائیگی کرایہ 130 کے قریب دکانوں کو سیل کر دیا۔۔۔

 دکانیں از خود ڈی سیل کرنے والے دکانداروں کے خلاف قانونی کاروائی شروع کر دی گئی گزشتہ روز کارپوریشن کے شعبہ ا انکروچمنٹ اور رینٹ برانچ کے عملہ نے فاطمہ جناح روڈ خیام سینما روڈ کے قریب تجاوزات اور کرایہ نہ دینے والے دکانداروں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے 130 دکانوں کو سیل کر دیا گیا بغیر اجازت از خوددوکانوں کو ڈی سی کرنے والوں کے خلاف ایکشن لیتے ہوئے انہیں پولیس کے حوالے کر دیا گیا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں