شہادت امام حسینؓ ظلم کے خلاف ڈٹ جانے کا درس دیتی ہے ، شازیہ بانو

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) ضلعی جنرل سیکرٹری پاکستان مسلم لیگ ن شعبہ خواتین شازیہ بانو نے کہا ہے کہ شہادت امام حسینؓ ظلم کے خلاف ڈٹ جانے کا درس دیتی ہے۔۔۔
امام حسینؓ نے اپنا سب کچھ قربان کر دیا مگر اصولوں پر سودے بازی نہیں کی انکا پیغام ہر دور کے مظلوم اور مجبور انسانوں کو درس عمل اور ولولہ شوق عطا کرتا رہے گا ،محرم الحرا م ایثار قر با نی اتحاد امت با ہمی روادار ی اور پر امن بقا ئے با ہمی کا در س د یتا ہے ’ نواسہ رسول ﷺ حضرت امام حسینؓ نے میدا ن کر بلا میں شجاعت و بہا د ر ی اور تسلیم و رضا کی تاریخ رقم کی ہے جس کی مثا ل دنیا ز مانہ کے بس میں نہیں ہے ۔