محاذ آرائی کی پالیسی ملک و قوم کے مفاد میں نہیں ،سمیراملک

محاذ آرائی کی پالیسی ملک و قوم کے مفاد میں نہیں ،سمیراملک

جوہرآباد(نمائندہ دُنیا )سابق وفاقی وزیر سمیرا ملک نے کہا ہے کہ ملک و قوم کو بحرانوں سے نکالنے کیلئے سیاسی جماعتوں کے قائدین کو سنجیدہ کرادار ادا کرنا ہو گا ، محاذ آرائی کی پالیسی ملک و قوم کے مفاد میں نہیں۔۔۔

 پاکستان کی معیشت تباہی کے دہانے پر کھڑی ہے ، اسے سہارا دینے کیلئے سیاسی رسہ کشی کی نہیں اجتماحی سوچ کے تحت کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے ، انہوں نے کہا کہ عدلیہ اور افواج پاکستان ہمارے قومی وقار کی پہچان ہیں ان انتہائی قابل احترام اداروں کومکمل آزادی کے ساتھ کام کرنے دیا جائے ، اداروں کو ہدف تنقید بنانا کسی بھی حوالے سے مناسب نہیں، حکومت اور اپوزیشن کو ملک و قوم کے وسیع تر مفاد میں اپنے اپنے رویوں میں تبدیلی لانا ہو گی ، احتجاج ہلڑ بازی اور سیاسی انتام نے ہمارے ملک کو سنگین صورتحال سے دوچار کیا ، موجودہ نازک صورتحال سے نکلنے کا واحد راستہ یہ ہے سیاسی کابرین اختلافات کو پس پشت ڈال کر مفاہمت کی پالیسی اختیارکریں ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں