ڈی پی او سرگودھا ڈاکٹر اسد کی تھانہ بھلوال میں کھلی کچہری

ڈی پی او سرگودھا ڈاکٹر اسد کی تھانہ بھلوال میں کھلی کچہری

بھلوال(نمائندہ دنیا)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے ویژن اور آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کے احکامات کی روشنی میں ڈی پی او سرگودھا ڈاکٹر اسد اعجاز ملہی کی طرف سے تھانہ بھلوال میں کھلی کچہری کا انعقادکیا گیا۔۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

 اس موقع پر ڈی ایس پی میاں وقاراحمد، ایس ایچ او تھانہ سٹی مبشر مقصود سندھو، ایس ایچ اوتھانہ صدرٖفیصل حیات تلہ، تفتیشی افسر موجود تھے کھلی کچہری میں ڈی پی او نے لوگوں کی کمپلینٹس و درخواستوں کے متعلق دریافت کیا لوگوں کے مسائل سن کر موقعہ پر موجود ایس ایچ او کو فوری احکامات جاری کئے ڈی پی او نے سنگین نوعیت کے کیسز سے متعلقہ مدعیان سے ملاقات کی ڈی پی او نے شہریوں کے مسائل انکی دہلیز پر سن کر متعلقہ پولیس افسران کو درخواستیں مارک کیں اندر میعاد رپورٹ بھجوانے کے احکامات جاری کئے شہری بلا جھجھک مجھے اپنے مسائل سے آگاہ کر سکتے ہیں جن کی داد رسی کو یقینی بنایا جائے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں