حکومت سے مذاکرات کی کامیابی عوام کی کامیابی ہے ‘حافظ جاوید اقبال

حکومت سے مذاکرات کی کامیابی  عوام کی کامیابی ہے ‘حافظ جاوید اقبال

میانوالی (نامہ نگار )امیر جماعت اسلامی ضلع میانوالی حافظ جاوید اقبال ساجد نے کہا ہے کہ حکومت سے مذاکرات کی کامیابی عوام کی کامیابی ہے ۔

، عوام کو مبارک باد پیش کرتے ہیں ،آنے والے دنوں میں عوام کو ریلیف بھی ملے گا اور ملکی معیشت میں استحکام بھی آئے گا، انہوں نے کہا کہ 14 دن تک جماعت اسلامی کے کارکنان اور عوام نے ڈٹ کر اپنے مطالبات کیلئے آواز بلند کی حکومت کی تمام تر کوششوں کے باوجود پرامن طریقے سے اپنے مطالبات منوائے جماعت اسلامی کی قیادت کارکنان اور عوام مبارکباد اور خراج تحسین کی مستحق ہے . انہوں نے کہا کہ آئی پی پیز کے حوالے سے معاملات انتہائی مشکل اور پیچیدہ تھے جنہیں باہمی بات چیت سے طے کیا گیا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں