موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ ،کانسٹیبل شدید زخمی
سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) نامعلوم موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ سے کانسٹیبل شدید زخمی ہوگیا بتایا جاتا ہے کہ تھانہ اربن ایریا میں۔۔۔
تعینات کانسٹیبل محمد فیصل گھرسے ڈیوٹی کیلئے جا رہا تھاکہ تھانہ کڑانہ کی حدود میں دو نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے فائرنگ کر کے اسے زخمی کر دیا اور فرار ہو گئے ، پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔