اشتہاری ملزم پولیس غفلت سے فرار ہونے میں کامیاب
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)لاہور سے گرفتار کیا گیا لین دین کے مقدمہ میں اشتہاری ملزم پولیس غفلت کے باعث فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔
تھانہ گلبرگ میں درج لین دین کے مقدمہ میں اشتہاری قرار دئیے گئے ملزم عاطف کو لاہور سے گرفتار کر کے فیصل آباد لایا جا رہا تھا کہ اس دوران ساہیانوالہ ریسٹ ایریا کے قریب پولیس کی جانب سے گاڑی روکی گئی۔ اس دوران مبینہ طور پر ہتھکڑی نہ لگنے اور دیگر ایس او پیز پر عمل درآمد نہ ہونے کی وجہ سے زیر حراست ملزم موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔ جس پر پولیس نے مقدمہ درج کرکے غفلت کا مظاہرہ کرنیوالے اہلکاروں کیخلاف قانونی کارر وائی شروع کردی ہے ۔