سبزی منڈیوں کی ٹوٹی دیواریں ،سیوریج نہ پینے کا پانی

سبزی منڈیوں کی ٹوٹی دیواریں ،سیوریج نہ پینے کا پانی

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) صوبائی فنڈ بورڈ کی واضح ڈائریکشن کے باوجود سرگودھا میں فروٹ و سبزی منڈیوں اور۔

 مارکیٹ کمیٹیوں کے دفاتر کی مخدوش اور غیر تسلی بخش حالت زار بہتر بنانے کی سفارشات کاغذی ثابت ہوئیں ،ذرائع کے مطابق ایگزیکٹو انجینئر مارکیٹ کمیٹیز صوبائی فنڈ بورڈ کی زیر قیادت اعلی سطحی انسپکشن ٹیم کی جانب سے منڈیوں اور مارکیٹ کمیٹیوں کے دفاتر و ریکارڈ کا جائزہ لینے کے بعد تصاویر پر مبنی اپنی رپورٹس اور بہتری کی سفارشات ڈپٹی کمشنر سرگودھا کو ارسال کی گئی تھیں،جس پر متعلقہ اسسٹنٹ کمشنرز کو ٹاسک سونپا گیا مگر18 ماہ گزرنے کے باوجود عملی طور پر تاحال اقدامات نہیں اٹھائے جا سکے جبکہ منڈیوں کی انتہائی خستہ حال املاک وچار دیواریوں کی ٹوٹ پھوٹ، سیوریج کے ناقص نظام اور پینے کے صاف پانی کی عدم فراہمی جیسے مسائل میں اس دوران مزید اضافہ ہوا ہے ،اسی طرح مارکیٹ کمیٹیوں کے دفاتر کی صورتحال بھی اس سے مختلف نہیں، باعث تشویش امر یہ ہے کہ حکومتی ڈائریکشن پر اسیسمنٹ اینڈ پراجیکٹ امپلی منٹیشن کمیٹیاں فعال ہوسکیں اور نہ ہی وصولیوں کے حوالے سے بے ضابطگیوں کی روک تھام کے علاوہ انتظامی امور کے نقائص دور کرنے کیلئے کسی قسم کا اقدام سامنے آ سکا،اور بنیادی سہولیات جیسے امور کی بہتری پر بھی کوئی پیش رفت نہیں ہوئی، منڈیوں میں کام کرنیوالے افراد کا کہنا ہے کہ مختلف ادوار میں افسران نے دورے بھی کئے جس کا کوئی فائدہ نہیں ہو سکا، مارکیٹ کمیٹیوں کی بد انتظامی اور سیاسی دباؤ بھی عملدرآمد عملدرآمد میں رکاوٹ ہے جس کا ارباب اختیار کو نوٹس لینا چاہئے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں