جانوروں میں بی کیو ویکسین لگانے کا عمل مکمل کرنیکی ہدایت

 جانوروں میں بی کیو ویکسین لگانے کا عمل مکمل کرنیکی ہدایت

میانوالی (نامہ نگار ،ڈسٹرکٹ رپورٹر)ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹر مطیع الاسلام نے ڈاکٹر عبدالرحمن انچارج سی وی ایچ میانوالی کے ھمراہ یونین کونسل وتہ خیل کے۔

 علاقہ وانڈھا گل شیر خیلانوالہ میں فزیکلی چوڑیے مار(BQ) سے بچاؤ کے ٹیکہ جات جانوروں کو لگانے کی مہم کے عمل کا جائزہ لیا۔ اے ڈی ایل نے علاقہ میں جگہ جگہ پہنچ کر فارمرز سے دریافت کیا کہ آپکے جانوروں کو حفاظتی ویکسین لگائی جارہی ہے ۔ فارمرز نے بتایا کہ لائیو سٹاک کا فیلڈ سٹاف ہمارے جانوروں کو ویکسین کررہا ہے ہم مطمئن ہیں اے ڈی ایل نے اس موقع پر فارمرز کو فرداً فرداً لائیو سٹاک کارڈ فارمرز کے باریے میں بھی تفصیل کے ساتھ آگاہی فراہم کی اور فارمرز کو کہا کہ اس سکیم سے بھر پور استفادہ حاصل کریں اے ڈی ایل ڈاکٹر مطیع الاسلام نے آفیسرز فیلڈ سٹاف کو ھدائیت کی ھے کہ بی کیو ویکسین جانوروں میں لگانے کے عمل کو جلد از جلد مکمل کیاجائے ۔انہوں نے وانڈھا گل شیر خیلانوالہ میں جانوروں میں لگائی جانیوالی ویکسین کے عمل پر اطمینان کا اظہار کیا اور ڈاکٹر عبدالرحمن انچارج سی وی ایچ کو شاباش دی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں