ترقی روکنے والوں کے چہرے عوام پہچان لیں،ذوالفقار علی بھٹی

ترقی روکنے والوں کے چہرے  عوام پہچان لیں،ذوالفقار علی بھٹی

سرگودھا(سٹاف رپورٹر )شنگھائی تعاون تنظیم کانفرنس میں چین سمیت مختلف ممالک کے سربراہان مملکت اور نمائندوں کی شرکت پاکستان کی ترقی کی نئی راہیں۔۔۔

 کھولنے میں معاون ثابت ہوگی مگر کچھ لوگ پاکستان کی ترقی کو روکنے کا کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیتے ایسے لوگوں کے چہرے عوام پہچان لیں ان خیالات کا اظہار وفاقی پارلیمانی سیکرٹری برائے تجارت و رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر ذوالفقار علی بھٹی نے کیا انہوں نے کہا کہ آج کے احتجاج کی کال واپس لیکر محب وطن پاکستانی ہونے کا ثبوت دیں ۔چینی وزیر اعظم کی پاکستان آمد سے گوادر ایئر پورٹ’ شاہراہ قراقرم’ کرنسی سمیت دیگر معاہدوں پر دستخط کی توقع ہے جس سے پاکستان ترقی کے نئے دور میں داخل ہوگا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں